پاکستان کا فاتحانہ آغاز، روایتی حریف بھارت کو عبرت ناک شکست

بول نیوز  |  Oct 24, 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے،پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ، بھارتی  بیٹسمینوں کا آغاز ہی مایوس کن تھا،بھارتی اوپنر شاہین شاہ آفریدی کے سامنے بے بس نظر آئے۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز بنائے،کپتان ویرات کوہلی  نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 57 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے،ریشابھ پانٹ 39،سوریا کمار یاداو اور ہاردک پانڈیا نے 11،11 رنز بنائے،رویندر جڈیجا،13 جبکہ تجربہ کار بیٹسمین روہٹ شرما صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے بھارت کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست  68 رنز بنائے ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے،ان کی اننگ میں3 چھکے اور 6   چوکے شامل تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کی جیت کے بعد  پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست نہیں دی لکن اس فتح کے بعد پاکستان نے تاریخ رقم کردی ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More