اکشےکمارنشانے پر،پریتی زنٹابھارتی شائقین سےمایوس

سماء نیوز  |  Oct 25, 2021

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کا پہلا ٹاکرا امیدوں کے انتہائی برعکس یکطرفہ ثابت ہوا، دونوں ٹیموں کے حامی آخرتک اپنی نشستوں پر جمے رہے، اہم ترین میچ دیکھنے کیلئے کئی معروف بالی ووڈ ستارے بھی دبئی کرکٹ میں موجود تھے جنہیں دل شکستہ دیکھا گیا۔

سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کیلئے اکشے کمار ، پریتی زنٹا سے لے کر اروشی روتیلا تک بالی ووڈ کے بڑے نام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اس امید پر جمع ہوئے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان نے چیمپئن شپ میں اپنے پرانے حریف کے خلاف 12 سے کوئی میچ نہیں جیتاتھا۔

سرحد کے دونوں اطراف کے حامی اس میچ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شکست کھانے والی ٹیم کو لامحالہ تنقید کا نشانہ بننا ہی پڑتا ہے۔ ایسا ہی اس میچ میں ہوا جہاں گزشتہ ریکارڈ کےت پیش نظر جیت کی تمام ترامیدیں لیے بیٹھے بھارتی شائقین کو ہارنے کا صدمہ سہنا پڑا۔

اسی صدمے کے نتیجے میں مایوس بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم کو نشانہ بنایا لیکن پریتی زینٹا اپنے ہی کھلاڑیوں کیخلاف کی جانے والی تنقید پرمایوسی کا شکار ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ، ‘مایوسی ہوئی کہ بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا اپنا پہلا میچ ہاردیا لیکن نام نہادکرکٹ شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں کو دیکھ کر مزید مایوسی ہوئی ‘۔

پریتی زینٹا نے تبصرہ کیا کہ کھلاڑی منفی تبصروں اورالزام تراشی کے مستحق نہیں ہیں۔

مایوس کن صورتحال میں اداکارہ تاپسی پنوں نے شاہ رخ خان کی فلم ‘ بازیگر’ کا مشہورومعروف ڈائیلاگ ‘ ہارکر جو جیتے وہی بازیگر’ لکھ کر دل کو تسلی دی

فلمساز رام گوپال ورما نے شکست کے باوجود اسپورٹس مین سپرٹ دکھانے پر ویرات کوہلی کوسراہا۔

اسٹیڈیم میں پاکستان مخالف فلموں میں سب سے زیادہ نظرآنے والے اکشے کمار سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بھی رہے، پاکستان کی جیت قریب آتے ہی اداکارکے چہرے پرمایوس کن تاثرات کا اضافہ کیمرے کی آنکھ نے خوب پکڑا۔

جیت کی خوشی سے سرشار پاکستانی شائقین نے موقعے سے خوب فائدہ اٹھاتے ہوئے اکشے پرڈھیروں میمز بناڈالیں۔

Sorry 😂 pic.twitter.com/khstE0c6j1

— Shahab Ur Rahman (@i_journalist1) October 24, 2021Before Match vs After Match pic.twitter.com/o6641ziLes

— Abdul Rehman 🇵🇰 (@thoraparhlein) October 24, 2021Alexa! Play B praak songs for them….🌚 pic.twitter.com/LBdEX0PdTS

— Xaibunnisa (@xaibunnisa) October 24, 2021Akshay Kumar Leaving Stadium be Like….#MaukaMauka #TeamIndia pic.twitter.com/WExB72LBvk

— ShAh G (@ShAhG57762686) October 24, 2021 in UAE Rn:#PAKvIND pic.twitter.com/XF6kJLZ8dw

— AHmar 🇵🇸 (@iiamrana_) October 24, 2021بھارت کی جیت کی امید لے کرآنے والے اکشے کمار نے شکست کے بعد سے تاحال سوشل میڈیا پراپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More