سابق افغان آرمی چیف مہاجرکیمپ میں بے بسی کی تصویر بن گئے

سماء نیوز  |  Oct 25, 2021

امریکی ریاست ورجینیا کے ایک مہاجر کیمپ میں فٹ پاتھ پر بیٹھے سابق افغان آرمی چیف ہیبت اللہ علی زئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جو سوچ بچار میں گم عام لوگوں کی طرح فٹ پاتھ پر بے بسی کی تصویر  دکھائی دیے۔

تصویر پر افغان عوام کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں تاہم افغان سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت اسے امریکا کی سنگدلی قرار دے رہی ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ایک سابق آرمی چیف کے ساتھ بھی عام لوگوں جیسا رویہ کیوں روا رکھا جارہا ہے۔

سابق افغان حکومت کے حامیوں نے تو سابق آرمی چیف کیمپ کے بجائے امریکا کے کسی پوش علاقے میں منتقل کیے جانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہیبت اللہ علی زئی کو سقوط کابل سے چند دن قبل ترقی ملی تھی اور اس سے قبل وہ افغان اسپیشل فورسز کمانڈو یونٹ کے سربراہ تھے۔

سابق افغان صدر اشرف غنی نے انہیں 11 اگست کو آ ولی احمد زئی کو رمی چیف  کے عہدے سے ہٹا نے کے بعد ان کی جگہ ہیبت اللہ کو نیا سپہ سالار مقرر کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہیبت اللہ علی زئی سے قبل سابق افغان آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی ملک سے فرار کی غرض سے کابل ائیرپورٹ پر لائن میں کھڑے ہونے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More