یمنیٰ زیدی کی دلکش تصویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

بول نیوز  |  Oct 25, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یمنیٰ زیدی  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شئیر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

اداکارہ کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر و مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ کو سیلفی لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ وہ آسمانی رنگ کا مغربی لباس زیب تن کی ہوئی تھیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

 واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا تھا کہ اداکارہ سجل علی ان کے لئے بہت ہی اسپیشل ہیں۔

یمنیٰ زندی کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہیں اداکارہ سجل علی سے بات کرتے ہوئے سنا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@yumnazaidi_fc)

 ویڈیو میں یمنیٰ اپنی ساتھی اداکارہ سجل علی سے بات کر رہی تھیں۔

 گفتگو کے دوران اداکارہ یمنیٰ نے بتایا کہ سجل علی بہت پیاری ہیں اور وہ ان سے بہت پیار بھی کرتی ہیں۔

اس موقع پر یمنیٰ زندی نے  بتایا کہ ان کو ملنے والے ایوارڈز کی خوشی میں سجل علی ان کے لئے مٹھائی لے کر آئیں تھیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی یہ ویڈیو ان کے اپنے مداحوں کے ہمراہ کئے جانے والے لائیو سیشن کی تھی ۔

واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی سپر ڈوپر ہٹ ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب شائقین کے دلوں میں گھر کر چکی ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی عمر کی 32 سال جبکہ سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اِن کے فالوورز کی تعداد 4.6 ملین ہے جس میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More