پاکستان کو آج نیوزی لینڈ سے جیتنا ہوگا، صبا قمر

بول نیوز  |  Oct 26, 2021

پاکستان شوبزانڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہے کہ پاکستان کو آج نیوزی لینڈ سے جیتنا ہوگا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ صبا قمر نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ آج میچ کا دن ہے ، انشاءاللہ آج بھی ہم کامیابی سمیٹ لیں گے۔

Match day! Come on the boys in Green @therealpcb

We’ve to win this Insha Allah! 🇵🇰💚#Cricket #PakvsNz

— Saba Qamar (@s_qamarzaman) October 26, 2021

واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم آج اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مد مقابل ہوگی۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بجے شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ بابر الیون یہ میچ بھی جیتنے کے لیے پرامید ہے۔

بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست اور مشن ورلڈ کپ کا فاتحانہ آغاز کرنے والی پاکستان ٹیم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 17 ستمبر 2021 کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اپنے پہلے ہی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دےچکا ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More