پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری اکثر اپنے بیانات وتبصروں کے باعث سوشل میڈیا پر مقبول رہتی ہیں۔
اب ان کی پاک بھارت میچ سے متعلق ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کیسے آؤٹ ہوئے اور میچ کیسے جیتے۔
پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سینئر رہنماعظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران میری ماں میرے ساتھ بیٹھی تھیں اور وہ آیت کریمہ پڑھ رہی تھیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ کوہلی کو آؤٹ کرنے لیے ایک پھونک مار دیں اور جب انہوں نے پھونک ماری تو وہ آؤٹ ہوئے اس کے بعد میں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کیونکہ میں نے کہا تھا کہ بھارت کا برا دن ہونا باقی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آج نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ ہے اور ان سے ہم اپنی اُس توہین کا بدلہ ضرور لیں گے جو انہوں نے ہمارے گھر آکر ہماری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے آج کا میچ پاکستان جیتے گا، کیونکہ آج بھی آیت کریمہ چلے گی اور ساتھ ہی بھنگڑے بھی ڈالیں گے۔