لکی مروت: پولیس موبائل پر فائرنگ،4 اہل کار شہید

سماء نیوز  |  Oct 27, 2021

لکی مروت: حملے کا شکار پولیس موبائل

لکی مروت کے علاقے میانوالی روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے 4 پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی موبائل زین الدین پمپ کے قریب معمول کے گشت پر تھی کہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 4 اہل کار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی بھی شامل ہیں۔

شہدا کی شناخت یعقوب، انعام، مستقیم اور رحیم کے ناموں سے کی گئی ہے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جب کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد بھی اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اگست میں افغانستان میں طالبان کے سربراہ اقتدار آنے کے بعد پاکستان کی سرحدی پٹی سے منسلک علاقوں خصوصی خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی اکثر ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، داعش اور دیگر تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہے۔

قبل ازیں بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایف سی کینٹ احسان شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More