گوگل سروسز سے لیس آنر کے نئے فون متعارف

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

ایک طویل عرصے کے بعد آنر کمپنی کی جانب سے گوگل سروسز سے لیس نئے فون متعارف کرائے گئے ہیں ۔

کمپنی کی جانب سے آنر سیریز 50 کے دو فون پیش کئے گئے ہیں جن میں آنر 50 اور آنر 50 لائٹ شامل ہیں جو کہ یورپ میں پیش کئے گئے ہیں جبکہ اس سے پہلے آنر 50، آنر 50 پرو اور آنر 50 ایس ای چین میں متعارف کرائے گئے تھے۔

آنر 50 :آنر 50 میں 6.57 انچ کا ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

اس فون کے فرنٹ پر سنگل کیمرا ہے جو 32 میگا پکسل کا ہے جبکہ اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہے۔

فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہیں۔

آنر 50 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 4.2 سے کیا گیا ہے اور گوگل موبائل سروسز بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فون کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو شاٹ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے دیئے گئے ہیں۔

آنر 50 لائٹ:فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ بیک کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

کمپنی کی جانب سے فون کے بارے میں زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر اس میں بھی اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 4.2 سے کیا گیا ہے اور گوگل سروسز ڈیوائس کا حصہ ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More