وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی  سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت پر  بریفنگ دی گئی ،  کابینہ کو کالعدم تنظیم سے متعلق مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا ، کابینہ کو معاملے سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا۔

کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔

کابینہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More