اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ میں رکاوٹ، لاکھوں روپے کا نقصان

سماء نیوز  |  Oct 27, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق تکنیکی مسائل کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ ڈھائی گھنٹے کیلیے روک دی گئی ۔

پی ایس ایکس نے پہلا نوٹیفیکشن 11 بجکر 58 منٹ پر جاری کیا تھا جس کے مطابق کاروبار 12 بجے سے 2 بجے تک بند کردیا گیا تھا بعد ازاں 1 بجکر 58 منٹ ایک اور نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق ٹریڈنگ شروع ہونے میں مزید 30 منٹ کی توسیع کردی گئی ہے۔

ٹریڈنگ میں رکاوٹ چین سے خریدے گئے نئے ٹریڈنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹیفیکشن کے بعد دن 12 بجے سے کاروبار بند کردیا گیا تھا جو 2 بجکر 30 منٹ پر دوبارہ شروع ہوگا۔ٹریڈنگ میں رکاوٹ سے کچھ دیر قبل اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 693 پوائنٹس یا 1.53 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

پاکستان نے چین سے نیا ٹریڈنگ سسٹم 46 کروڑ روپے میں خریدا ہے جس کا آغاز پیر 25 اکتوبر سے کیا گیا تھا۔ اس خریداری کا مقصد ڈیٹا لیکیج اور چوری کی کوششوں کے خلاف سیکیورٹی کو بڑھانا، سرمایہ کاروں کے ڈیٹا کی حفاظت اور قومی مارکیٹ کو علاقائی اور بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔

 مختلف رپورٹس کے مطابق نئے سسٹم میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More