ربیع الاول کے جلوس میں وائرل ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ

سماء نیوز  |  Oct 27, 2021

گزشتہ دنوں 12 ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون کو خوبصورت لباس میں دکھایا گیا تاہم اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی تھی ۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا 225 واں دو روزہ اجلاس آج منعقد ہوا جس میں کونسل نے ملتان میں عید میلاد النبیﷺ کے دوران جلوس میں حورِ جنت کے نام پر کئے جانے والے عمل کو نامناسب قرار دیا ۔

کونسل نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ کے لیے ایسی نامناسب حرکتوں کے انسداد کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ملتان میں بارہ ربیع الاول کے جلوس میں ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس واقعہ کا  کلپ وائرل ہوا تو صارفین نے اس عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اس عمل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے بھی تحریک التوا جمع کرائی گئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More