قندھار:داعش کیخلاف آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

سماء نیوز  |  Nov 16, 2021

طالبان نے افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں داعش کے ٹھکانے پر پیر کے روز صبح سے شروع ہونے والا آپریشن رات گئے مکمل کرلیا۔

قندھار کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے مطابق مذکورہ کارروائی میں داعش سے تعلق رکھنے والے 4 شدت پسند مار دیے گئے جبکہ 8 اراکین کو گرفتار کرلیا گیا۔

طالبان رہنما شمس الدین صمیم کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کی سیکورٹی اور انٹیلی جنس فورسز نے داعش کے ٹھکانے پر کامیابی سے کارروائی کی جس میں داعش کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔

افغان چینل طلوع نیوز کے مطابق آپریشن میں 2 شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والے دونوں افراد باپ بیٹا تھے جس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے والد اور بھائی ان جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان سعید خوستی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اس کارروائی میں داعش کے 3 ارکان اور 2 عام شہری مارے گئے ہیں۔

سعید خوستی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں داعش کا ایک ٹھکانا بھی تباہ ہو گیا جبکہ مجاہدین کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More