ساجد سدپارہ کو ماؤنٹ ایورسٹ سے ریسکیو کرلیا گیا

سماء نیوز  |  Nov 17, 2021

نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کےلیے آسان راستہ تلاش کرنے والے ساجد سدپارہ کی طبعیت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ریسکیو کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ساجد سدپارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ پر آسان راستہ تلاش کرنے کی کوشش میں انکی طبعیت خراب ہوئی جس کے باعث ساتھی کوہ پیماؤں نے ساجد سدپارہ کو رسیوں سے باندھ کر انہیں ریسکیو کیا۔

ساجد سدپارہ کی طبعیت خراب ہونے کی ایک وجہ سیریبل اینڈیما نامی بیماری بھی ہوسکتی ہے، جو تقریباً 4000 میٹر کی اونچائی پر ہوجاتی ہے۔

ساجد سدپارہ اپنے فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ ایورسٹ کیلئے نیا روٹ کھولنے گئے تھے، انہیں ایورسٹ سے واپس لایا جارہا ہے اور آج وہ کھٹمنڈو پہنچیں گے، جہاں اُن کا میڈیکل چیک اپ کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ 28 جولائی 2021 کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی مہم سر کرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے کے ٹو کی چوٹی سر کرلی تھی۔

ساجد سدپارہ کے ہمراہ کینیڈین فوٹو گرافر اور فلم میکر ایلیا سیکلی اور نیپال کے پسنگ کاجی شرپا نے بھی کے ٹو کو سر کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More