افغان کرکٹ بورڈ:آئی سی سی نےورکنگ گروپ تشکیل دیدیا

سماء نیوز  |  Nov 17, 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان میں طالبان کی حکومت اور خواتین کرکٹ ٹیم پر پابندی لگائے جانے کے بعد کرکٹ معاملات کا جائزہ لینے کےلیے ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا۔

آئی سی سی جانب سے بدھ کے روز افغانستان میں کرکٹ کی سرگرمیوں اور ملک میں حالیہ حکومتی تبدیلیوں کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت کا جائزہ لینے کے لیے ایک ورکنگ گروپ کی تقرری کا اعلان کردیا ہے۔ گروپ میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ شامل ہیں جو ورکنگ گروپ کے چیئرمین ہوں گے۔

اس گروپ میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین راس میک کولم، کرکٹ جنوبی افریقہ کے چیئرمین لاسن نائیڈو اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا شامل ہیں اور آنے والے مہینوں میں بورڈ کو دوبارہ رپورٹ کریں گے۔

واضح رہے کہ ورکنگ گروپ افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گا۔

دوسری جانب انیل کمبلے کی 3 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد کرکٹ کمیٹی کی سربراہی ساروگنگولی کے سپرد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More