بنگلہ دیش کےخلاف پہلاٹی20میچ،پاکستان کے12کھلاڑیوں کااعلان

سماء نیوز  |  Nov 18, 2021

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے لیے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین 3 میچوں پرمشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر بروز جمعے کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2  بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں کے نام:۔

بابر اعظم (کپتان)

شاداب خان (نائب کپتان)

خوشدل شاہ

فخر زمان

حیدر علی

حارث رؤف

حسن علی

محمد نواز

محمد رضوان (وکٹ کیپر)

محمد وسیم جونیئر

شاہین شاہ آفریدی

شعیب ملک

سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اس گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More