یہ ساس بہو کو لڑوا رہی ہیں ۔۔ ندا یاسر کے شو پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک بار پھر شدید تنقید اور الزامات کی بھرمار

ہماری ویب  |  Nov 19, 2021

پاکستان کی مشہور ومعروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کسی نہ کسی وجوہات کی بنا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ عوام ان کے پروگرام کے حوالے سے یہ رائے اور تجویز پیش کرتی ہے کہ انہیں اپنے پروگرام میں کوئی اچھا کونٹینٹ لے کر آنا چاہیئے نہ کہ اس وہی ساس بہو کے مسئلے اور شادی کے موضوعات سے باہر نکلنا چاہیئے۔

ویسے تو دیگر مارننگ شوز پر سوشل میڈیا صارفین خراب مواد نشر کرنے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں لیکن ندا یاسر کے پروگرام پر صارفین اور سامعین کی خاص نظر رہتی ہے۔

پاکستان کی مقبول اداکارہ و مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اس سے قبل فارمولا ون سے متعلق مہمانوں سے دلچسپ سوالات پوچھنے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئی تھیں اور اب حال ہی میں انہوں نے اپنے مارننگ شو میں ساس بہو پر ایک پروگرام رکھا جس پر لوگوں نے ایک بار پھر تنقید کی۔بلکہ اب تو ان کے شو کو بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں میزبان ندا یاسر کے شو میں ساس بہو کے گھریلو مسائل اور جھگڑوں سے متعلق مواد نشر کیا گیا اور ندا نے اپنے شو میں عام گھرانے سے تعلق رکھنے والی ساس اور بہو کو مدعو کیا جس میں دونوں آن اسکرین ایک دوسرے سے اپنے اختلافات کے بارے میں بات کرتی نظر آئے۔

شو کے دوران ایک ساس اپنی بہو سے متعلق مطالبہ کرتی نظر آئیں جس میں انہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے میں نے میریج بیورو والوں سے کہا تھا کہ مجھے پڑھ لکھی ساتھ میں گھر سنبھالنے والی لڑکی چاہیئے۔

سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے شو کی یہ مختصر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین سخت غصے میں آگئے اور ندا کے شو میں دکھائے جانے والے مواد پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

ایک خاتون ٹوئٹر صارف نے ندا کی پروگرام کی مختصر ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھاکہ کیوں ندا یاسر کیوں؟ ایک ساس کی رجعت پسندانہ سوچ بھی پیش کی گئی ہے جو "پڑھی لکھی بہو" تو چاہتی تھی لیکن اسے نوکری کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اور جب بھی گھریلو کاموں کی بات آتی ہے تو اسے اپنی بہو ’’پھوہڑ‘‘ نظر آتی ہے۔

ایک جویریہ نامی صارف نے لکھا کہ بس بہت ہو گیا۔ ان کا مواد ہمیشہ پریشانی کا سبب بنا ہے لیکن یہ تو واقعی بہت ناگوار ہے۔ یہ خطرناک ہے۔ ان خاتون کے شو پر پابندی لگانی چاہیئے۔

عالیہ نامی خاتون نے ٹوئٹر پر مارننگ شو پیش کرنے والے چینل سے مطالبہ کیا کہ وہ ندا یاسر اور ان کے بے تکے مارننگ شوز پر پابندی لگائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ندا یاسر کے مارننگ شوز میں دکھائے جانے والے مواد کو معاشرے کے لیے زہریلا قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More