افغانستان کےسرکاری ملازمین کی تنخواہیں جرمنی،ہالینڈ اداکرینگے

سماء نیوز  |  Nov 19, 2021

افغانستان کی خراب معاشی صورتحال کے باعث جرمنی اور نیدر لینڈ نے صحت اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی اور نیدرلینڈ کے وفد نے آج کابل میں افغان حکام سے ملاقات کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی عالمی ادارے کے ذریعے افغانستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں سے وابستہ ملازمین کے بقایات جات کو ممکنہ حد تک ادا کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جو لوگ افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان کو جانے کی اجزت دی جائے گی جبکہ افغانستان میں لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم کی یکساں مواقع فراہم  کیے جائیں گے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان  نے جرمنی اور ہالینڈ کی جانب سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تمام مرد و خواتین ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

طالبان کے خارجہ امور کے ترجمان سہیل شاہین نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے پرائمری سے ہائر ایجوکیشن تک تعلیم کےفراہمی کے لیے کوشاں اور پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More