شاہنواز دھانی آج کیرئیر کاپہلاٹی20 میچ کھیلیں گے

سماء نیوز  |  Nov 22, 2021

پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آج ڈیبیو کرینگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کی ہے کہ قومی فاسٹ بولر بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اپنے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلیں گے۔

پی سی بی نے انہیں پلینگ الیون کا حصہ بناننے کی تصدیق کرتےہوئے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کو میچ کھیلنے کی نوید سناکر دعائیں لے رہے ہیں۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ شاہنواز دھانی پاکستان کے 95 ویں اور لاڑکانہ کے پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹی20 میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔

اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یہ میری زندگی کے یادگار لمحات اور ایک بڑا دن ہے، برسوں پہلے خواب دیکھا تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے، جب سے میچ کھییلنے کا سنا ہے رات بھر نیند نہیں آئی۔

دھانی نے شین بونڈ کو اپنا فیورٹ بولر قرار دیتےہوئے کہا کہ اب تک پی ایس ایل کا بہترین بولرمیرے لیے یادگار لمحات ہیں، ڈبیو میچ میں مین آف دی میچ بننے کی خواہش ہے، کھیتی باڑی سے انٹرنیشنل میدان میں پاکستان کی طرف سےکھیلنے کا سفر بہت محنت طلب رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More