پاکستان نے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ کردیا

سماء نیوز  |  Nov 22, 2021

پاکستان نے بنگلہ دیش کو سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر کلین سوئپ کردیا۔

ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 124 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے انہوں نے 19 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے 40 رنز اسکور کیے۔

نوجوان بلےباز حیدر علی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 40 رنز کی اننگز کھیلی ، انکی اننگز میں تین چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے امین الااسلام اور شاہد الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئےبنگال ٹائیگرز نے مقررہ 20 اوورز میں 124 رنز اسکور کیے، بنگلہ دیش کے اوپننگ بلےباز محمد نعیم نے 47، شمیم حسین 22، عفیف حسین 20 جبکہ کپتان محمود اللہ ریاض 13 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور محمد وسیم جونئیر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز دھانی، حارث روؤف ایک ایک وکٹ لےسکے۔

میچ کے آغاز پر بنگلادیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ کی کنڈیشن بہتر ہے، پہلے بلےبازی کرکے پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کرینگے۔

تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ سرفراز احمد، افتخار احمد، عثمان قادر اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ شاہنواز دھانی آج انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کررہے ہیں۔

دوسری جانب فخر زمان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More