کسی نے آئسکریم کھانے کو کہا اور کسی نے۔۔۔ جانیے مجرموں کی ان 5 عجیب و غریب آخری خواہشات، جسے جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

ہماری ویب  |  Nov 23, 2021

دنیا میں ایک قانون رائج ہے اگر کسی پر شخص پر جرم ثابت ہو جائے تو اسے سزا دی جاتی ہے۔ اسی طرح سزا موت کے مجرم کو سزا دینے سے قبل اسکی آخری خواہش پوچھی جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو 5 مجرموں کی ایسی عجیب و غریب آخری خواہش کے بارے میں بتائیں گے جسے جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔

رونی تھریڈ گل

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک دن گاڑیوں کی تلاشی کے دوران رونی نے پولیس سے بچنے کیلئے گولیاں چلا دی تھیں، جس سے 17 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔ عدالت نے رونی کو زہریلے انجکشن کے ذریعے سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔ تاہم جب رونی سے اسکی آخری خواہش پوچھی گئی تو اس نے مختلف لزیز کھانے کی فرمائش کردی تھی، جسے جیل انتظامیہ نے پورا نہیں کیا بلکہ جیل کا کھانا دیا تھا۔

رابرٹ آلٹن ہیرس

رابرٹ کو دو نوجوانوں کے قتل کے کیس میں سزا دی گئی تھی۔ موت سے پہلے جب رابرٹ سے پوچھا گیا کہ تمہاری آخری خواہش کیا ہے، اس پر رابرٹ نے بڑی انوکھی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس نے اپنے آخری کھانے کیلئے، کینٹکی فرائیڈ چکن (KFC) کی 21 چکن کے ٹکڑوں کی بالٹی، دو بڑے ڈومینو پیزا، جیلی بینز، 6 پیپسی، اور سگریٹ کا ایک پیکٹ مانگا تھا۔ جبکہ جیل انتظامیہ نے رابرٹ کی آخری خواہش کو پورا کیا تھا۔

ٹموتھی میک ویگ

اوکلاہوما شہر میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث امریکی دہشت گرد ٹموتھی میک ویگ کو 168 جانوں کے نقصان پر ویگ کو زہر دے کر موت کی سزا دی گئی تھی۔ ٹموتھی نے اپنی موت سے پہلے پودینے سے بنی چاکلیٹ آئسکریم کھانے کی فرمائش کی تھی، جسے پورا کیا گیا تھا۔

ڈینس بیگ ویل

ڈینس بہت ہی خطرناک مجرم تھا، ایک دن فیملی کی جانب سے پیسے نہ دینے پر اس نے اپنی فیملی کے 3 افراد کو قتل کردیا تھا۔ جن میں اس کی ماں بھی شامل تھیں۔ ڈینس نے اپنی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے بیف اسٹیک، چکن باربی کیو، دو ہیمبرگر، ایک پاؤنڈ فرائیڈ بیکن، ایک درجن اسکرمبلڈ انڈے، فرنچ فرائز، دودھ اور کافی، جبکہ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ جیل میں تمام کام کرنے والے افراد اسے مرتے ہوئے ضرور دیکھنے کی فرمائش کی تھی۔ جس کو جیل انتظامیہ نے پورا کیا تھا۔ جس کے بعد انجکشن لگا کر اسے موت دے دی گئی تھی۔

اینجل نیوز ڈیاز

55 سالہ نیوز ڈیاز فلوریڈا کا ایک بہت ہی خطرناک مجرم تھا۔ ڈیاز کو زہریلے انجکشن کے ذریعے موت دی گئی تھی۔ جب جیل انتظامیہ نے اسکی آخری خواہش پوچھی تو اس نے کچھ کہنے سے انکار کردیا تھا، اور جب جیل کا آخری کھانا دیا گیا تو ڈیاز نے کھانا کھانے سے انکار کردیا تھا۔ جبکہ وہ خالی پیٹ ہی سزائے موت کیلئے تیار ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More