یہ لوگ ہوٹل میں جوتے پہن کر نہیں جاتے اور نہ ٹرین میں بات کرسکتے ہیں ۔۔ 7 وہ کام جو جاپانی لوگ کریں تو انہیں بدتمیز سمجھا جاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 24, 2021

آپ ٹرین میں بیٹھے ہوئے فون سن لیتے ہیں اور دوکاندار کو کوئی بھی چیز خریدنے کے بعد پیسے ہاتھ میں دیتے ہیں مگر جاپان میں لوگ پیسے نہ تو ٹرین میں فون سنتے ہیں اور نہ ہی دوکاندار کو پیسے ہاتھ میں دیتے ہیں، تو آئیے جانتے ہیں کہ جاپانی شہری کون کون سی چیزیں نہیں کرتے کیونکہ ان پر جاپان میں مکمل پابندی ہے۔

ویٹر کو ٹپ دینا :

جاپان کے کسی بھی ہوٹل میں آپ چلے جائیں آپ ویٹر کو ٹپ نہیں دے سکتے اور اس عمل سے جاپان میں یوں محسوس کیا جاتا ہے کہ آپ اس کی بے عزتی کر رہے ہیں۔

جبکہ آپ سب کو معلوم ہے کہ دنیا کے تقریباََ تمام ممالک میں ہی لوگ ویٹرز کو بطور ٹپ کچھ پیسے خوشی سے دیتے ہیں مگر یہاں نہیں۔

ٹیٹو کو چھپا کر رکھنا :

یہاں ہر آدمی کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے جسم پر بنائے ہوئے ٹیٹوز کو چھپا کر رکھے لوگوں کے سامنے دیکھائے نہ کیونکہ جاپان میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ ٹیٹوز اکثر جرائم پیشہ آدمی ہی اپنے جسموں پر بناتے ہیں۔

اور اگر کوئی فرد اپنے ٹیٹو دیکھاتا ہے تو اسے پھر چوروں ڈکیتوں یعنی کہ جرائم پیشہ افراد کی طرح ہی سزائیں دی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ جاپان میں یہ سوچتے ہیں کہ جب دیکھا ہی نہیں سکتے تو ٹیٹو بنواتے ہی نہیں۔

یہی نہیں بلکہ کچھ ریسٹورنٹس اور کلب وغیرہ میں بھی ان لوگوں کا داخلہ منع ہوتا ہے جن کے جسم پر ٹیٹو ہوتے ہیں۔

غیر ملکی مہمانوں کو اپنے ریسٹورنٹس میں آنے نہیں دیتے:

یہ بات سچ ہے کہ جاپان کے لوگ بہت سلیقے والے اور مہمان نواز ہوتے ہیں لیکن یہ ان کے ملک کااصول ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی ان کے ملک میں کسی بھی مقصد سے آئے۔

اسے یہاں کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں کھانا نہیں کھانے دیا جاتا ہاں البتہ کھانا گھر لے جانے کی اجزت ہوتی ہے تا کہ وہاں جا کر کھایا جا سکے۔

پیسے دوکاندار کے ہاتھ میں نہیں بلکہ ایک ٹرے میں رکھ کر دینے پڑتے ہیں:

ایک رواج جاپان کا اور بھی ہے کے آپ دوکاندار کو پیسے ہاتھ میں نہیں پکڑا سکتے کیونکہ رش ہونے کی وجہ سے یا پھر انسان ہے اس سے غلطی نہ ہو جائے تو آپ سے وہ زیادہ پیسے نہ لے لے اور آپ کہیں کم پیسے نہ دے دیں تو اس لیے کیش کاؤنٹر میں ایک چھوٹا سا ٹرے رکھا جاتا ہے جس میں آپ پیسے رکھ دیتے ہیں اور دوکاندار اٹھا لیتا ہے۔

ٹرین میں بات کرنا :

جاپانی لوگ اپنے سلیقے کی وجہ سے پوری دنیا میںمشہور ہیں کہ یہاں کے لوگ ملکی و غیر ملکی دونوں کو ہر لحاظ سے بڑی عزت دیتے ہیں اور پھر یہ بھی سوچتے ہیں کہ اگلا شخص سے بھی انہیں ویسی ہی عزت دے۔

مگر جب آپ ٹرین میں بیٹھے ہوں اور کسی کو فون آ جائے تو آپ بات نہیں کر سکتے اور اگر زیادہ ہی ضروری فون کال ہے تو تیز آواز میں بات نہیں کر سکتے۔

اس موقعے پر آپکو نہایت ہی سلیقے سے گفتگو کرنی پرتی ہے ک کہیں کوئی اور اپکی آواز سے تنگ نہ ہو کیونکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ بیرون ممالک کی ٹرینوں میں کس قدر خاموشی ہوتی ہے بہ نسبت ہماری ٹرینوں کے یہاں ہر کوئی آپکو اپنا کام کاج سفر کے دوران کرتا ہوا نظر آئے گا۔

جوتے نہ پہننا:

جاپانی لوگ اپنے گھروں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں جاتے وقت اپنے جوتے اتار دیتے ہیں تاکہ کوئی باہر کا جراثیم، دھول مٹی اندر نہ آسکے یہی نہیں جب یہ اپنے جوتے اتار دیتے ہیں تو انہیں صاف ستھری دوسرے جوتے ہوٹلز اور گھر والے فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More