روسی ڈاکنگ موڈیول انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کےلیے روانہ

بول نیوز  |  Nov 24, 2021

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر نیا ڈاکنگ موڈیول پِرشال بھیجنے کےلیے روس کی جانب سے راکٹ خلاء میں بھیج دیا گیا۔

روسی راکٹ سویُوز نے قزاقستان کے شہر بیکنور سے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 6 منٹ پر پرواز بھری۔

اسپیس کرافٹ نو منٹ بعد ہی متعین کردہ مدار میں پینچا اور اب جمعے کو اسٹیشن پر لگنے کےلیے تیار ہے۔ یہ اسپیس کرافٹ جولائی میں جڑنے والی نئی روسی لیبارٹری نوکا کے ساتھ لگے گا۔

نیا چھ ڈاکنگ پورٹس والا دائرہ نما موڈیول مستقبل میں اسٹیشن کے روسی حصے کو ممکنہ پھیلاؤ میں مدد دے گا۔

اس ہفتے کے شروع میں اسٹیشن میں موجود روسی عملے نےپِرشال کے آمد کی مشقوں کی ابتداء کی۔ جس میں آٹومیٹک سسٹم فیل ہوجانے کی صورت مین مینوئل کنٹرولز کا استعمال شامل ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More