کترینہ کی شادی میں جانےوالوں کیلئےیہ شرط پوری کرنالازم ہے

سماء نیوز  |  Nov 25, 2021

کترینہ کیف اور وکی کوشال کی جانب سے ان کی شادی کی خبروں پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن کوئی دن خالی نہیں جاتا جب بھارتی میڈیا اس غیرمصدقہ تقریب سے متعلق خبر شائع نہ کرے۔

بالی ووڈ کی اس جوڑی کی شادی کی خبریں اکتوبر سے زیر گردش ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شادی راجھستان کے شاہی خاندان کی ملکیت قلعہ باوڑہ میں نئے بندھن میں بندھیں گے جس میں ایک محل اور دو مندر ہیں۔

کترینہ اور وکی کی دوستی 2019 سے ہے اور رواں سال اگست میں ان کی منگنی کی اطلاع سامنے آئی تھی جس کے بعد انہیں ایوارڈ شوز سمیت کئی مواقع پر اکٹھا دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا یہ تک رپورٹ کرچکا ہے کہ شادی کے دن کترینہ اور وکی معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیا سوچی کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کریں گے جو بالی ووڈ اداکاراوں کے پسندیدہ ترین ہیں۔ دیپکا، انوشکا شرما، و دیا بالن سمیت کئی سیلیبرٹیز اپنی شادی کے جوڑے کیلئے سبیا ساچی کی خدمات حاصل کر چکی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ کترینہ اور وکی کی شادی میں شرکت کرنے والوں کو تقریب میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ “نو فون پالیسی “ اس سے قبل سال 2018 میں دپیکا اور رنبیر کی شادی کے موقع پر بھی سامنے آئی تھی۔

اس خاص شادی کے اہم مہمانوں کی فہرست میں کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان اور منی ماتھر، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، ورون دھون اور نتاشا دلال سمیت دیگر شامل ہیں۔

وکی کوشال نے 2015 میں فلم مسان سے ڈیبیوکیا تھا اور اب تک سنجو، رازی، اڑی سمیت متعدد فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔اداکار کو آخری بار فلم ‘سردار ادھم ‘ میں دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب کترینہ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘سوریا ونشی ‘ ہے جس میں ان کے مقابل اکشے کمار ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More