لاہور جم خانے میں گورنر کپ گولف ٹورنامنٹ کا انعقاد

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

لاہور: پنجاب کے داراحکومت میں گورنرز کپ گولف ٹورنامنٹ 2021 کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے داراحکومت لاہور میں گورنرز کپ گولف ٹورنامنٹ 2021 کا آغاز کل مورخہ 26 نومبر سے ہورہا ہے جو 28 نومبر تک لاہور جم خانہ میں کھیلا جائے گا۔

تین روزہ ٹورنامنٹ میں 357 گالفرز شرکت کریں گے جبکہ گالف ٹورنامنٹ میں ایمچیور، سینئرز، ویٹرنز ، لیڈیز اور جونئیر کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے، مردوں کی کیٹیگری میں مقابلے 54 ہولز پر مشتمل ہوں گے۔

دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل ڈی ایچ اے کنٹری گالف کلب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چار روزہ سندھ گورنر کپ اوپن گالف چیمپئن شپ 2021 کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چار روزہ گالف ٹورنا منٹ سے بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا بھی موقع ملے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گالف کے مختلف ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے بیرون ممالک سے بھی کھلاڑی پاکستان آئیں گے اور بیرون ممالک سے اسپورٹس میں حصہ لینے سے ٹورزم میں بھی اضافہ ہوگا۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ گالف ٹورنامنٹ میں 90 لاکھ روپے کے کیش انعامات رکھے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کھیلنے والے گالف کے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے سے ان کی مالی معاونت بھی ہوگی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More