پاکستانی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ جو اکثر اپنی متنازعہ ویڈیوزکے باعث عوام کی تنقید کا نشانہ بنی دکھائی دیتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ایک ویب چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے متعلق کئی ساری گفتگو کی۔
حریم شاہ سے متعلق جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ وہ اپنے حیرت انگیز انکشافات کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دیتی ہیں۔ وہ ہر بار کسی ایسی ویڈیو یا اپنی کسی بات سے مشہور ہوجاتی ہیں جس سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔
حال ہی انہوں نے انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایم فل کی طلبہ ہیں۔ انہوں نے اس مضمون کا انتخاب کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ وہ انہیں بہت آسان لگا۔ انہوں نے کہا کہ جو چیز میں کر نہیں سکتی میں اس کے پیچھے نہیں جاتی۔
انہوں نے اپنی خواہش کے بارے میں بتایا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کے نام کے ساتھ ڈاکٹر لگے۔ حریم شاہ نے آگے چل کر کہاکہ میں ایسی لڑکی ہوں جو نڈر ہے اور میں اپنے اوپر کسی کو مسلط نہیں کرنا چاہتی اور نہ یہ چاہتی ہوں کہ مجھ پر کوئی حکم درازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے جیسا بھی سمجھیں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ٹک ٹاکر نے ٹک ٹاک کی شروعات سے متعلق بتایا کہ میں ہوسٹل میں پڑھ رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے گاؤں کی واحد لڑکی تھی کہ جس نے ہوسٹل میں داخلے کا کہا اور مجھے اجازت ملی۔ حریم شاہ نے بتایا کہ ایک دن ہوسٹل میں میری ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ ایک ایپلیکیشن ہے جس پر ویڈیوز بناتے ہیں اور اس وقت مجھے اس ایپ کے بارے میں پتہ بھی نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے دیکھا اس ایپ سے فالوورز بڑھ رہے ہیں تو میں نے اس کا استعمال شروع کیا اور جہاں مجھے تنقید ملی وہیں مجھے کامیابی بھی ملی۔
اسی شو کے ایک وائرل کلپ میں حریم کا کہنا ہے کہ دبئی کی ایک کمپنی نے انہیں اپنا برامڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا۔ ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔
ویڈیو کلپ میں حریم شاہ کو گہری مسکراہٹ کے ساتھ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ آج 6 لاکھ روپے بھی کافی نہیں ہیں۔
حریم شاہ نے اپنی سب سے فیورٹ سیلفی کے بارے مین بتایا کہ عمران خان کے ساتھ لی جانے والی ان کی سب سے پسندیدہ سیلفی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہوں۔
ٹو بی انویسٹ شو کی اس قسط کو گزشتہ روز نشر کیے جانے کے بعد سے اب تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔