افغان کرکٹ بورڈ کا خواتین کرکٹ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ میر واعظ اشرف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اسٹاف میٹنگ کے دوران افغان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئرمین میر واعظ اشرف نے کہا ہے کہ خواتین کی کرکٹ آئی سی سی کی بڑی ضروریات میں سے ایک ہے اور ہم اس پر کام کرنے کے لیے پر عام ہیں۔

میر واعظ اشرف کا کہنا تھا ہماری خواتین کرکٹرز کو تمام سہولیات فراہم کرتے ہوئے ان کی ضروریات بھی پوری کریں گے اور ہماری خواتین کرکٹ ٹیم معمول کے مطابق ہی کرکٹ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں پر پابندی لگانے کے بعد آئی سی سی نے ایک ورکنگ گروپ شکیل دیا تھا۔

اس سے قبل آسٹریلوی میڈیا سے گتفگو کرتے ہوئے افغانستان کے ثقافتی کمیشن کے نائب سربراہ احمد اللہ واثق کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو کسی بھی ایسے کھیل کی اجازت نہیں دی گے جس میں خواتین کا جسم اور چہرہ ڈھکا ہوا نہ ہو۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More