مارخور چیمپینز لیگ کا انعقاد، جیتنے والی ٹیم کو 50 لاکھ کا انعام

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

اسلام آباد: مارخور چیمپینز لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد مارچ 2022 میں کیا جائے گا جس میں جیتنے والی ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

مارخور چیمپینز لیگ اسلام آباد کے رفیع کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جو 8 دنوں پر مشتمل ہوگی جبکہ اس ٹورنامنٹ میں 14 فرینچائزز حصہ لیں گی۔

سات سات فرنچایز کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور مارخور چیمپیئنز لیگ میں چھ اوورز پر مبنی 39 میچز کھیلے جائیں گے۔

مارخور چیمپینز لیگ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو تیس لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی جبکہ مارخور چیمپینز لیگ میں ہر چوکے چھکے پر بھی کھلاڑیوں کو انعامی رقم دی جائے گی۔

واضح رہے کہ مارخور چیمپینز لیگ کے تمام میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More