کیا شعیب ملک اور ثانیہ مرزا فلم میں کام کرنے والے ہیں؟

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

کھیلوں کی دنیا کی مشہور اور خوبصورت جوڑی، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اپنی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ جلد ایک پراجیکٹ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنے ایک پراجیکٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے، جسے دیکھ کر مداح اس پراجیکٹ کی تفصیلات جاننے کے لیے بے چین ہوگئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

شعیب ملک نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے پراجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ انہیں اپنے اس پراجیکٹ کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فخر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس کا مکمل ورژن دیکھنے کے لیےانتظار کریں جو جلد ہی ریلیز کیا جائے گا۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی یہی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں، اس کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔

ثانیہ نے مزید لکھا کہ اس کا مکمل ورژن بھی جلد آرہا ہے۔

ثانیہ اور شعیب کی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو دیکھ کر مداح اس پراجیکٹ کا مکمل ورژ ن دیکھنے کے لیے بے تاب ہوگئے ہیں۔

کچھ مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں ویڈیو کے بارے میں سوال کیا کہ کیا ثانیہ اور شعیب کی زندگی پر فلم ریلیز ہونے جارہی ہے؟

جبکہ کچھ مداحوں نے تو پراعتماد انداز میں پوچھا کہ اس فلم کا نام بتادیں۔

تاہم ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی جانب سے اس ویڈیو کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More