انسٹاگرام نے کتنے سیکنڈز کی ویڈیو کی سہولت کا اعلان کر دیا؟ جانیے

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

انسٹاگرام نے 15 سیکنڈز کے بجائے 60 سیکنڈز کی ویڈیو کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوریز میں اب تک ہم چند 15 سیکنڈز تک کی ویڈیوز ہی دیکھ سکتے تھے لیکن ایک ماہ پہلے اعلان کے بعد اب انسٹاگرام پر 60 سیکنڈز یعنی ایک منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکتی ہے۔

اس طرح طویل ویڈیو کو 15 سیکنڈز کے ٹکڑوں میں بانٹنے کی ضرورت نہ رہے گی اور انہیں اسٹوریز کے بہت سے فریم میں بھی چلایا جاسکے گا۔

اس وقت بعض افراد اسے ٹیسٹ کررہے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ کسی تعطل کے بغیر لوگ ویڈیو دیکھ سکیں اور مختلف سہولیات کے ساتھ انہیں پوسٹ کرسکیں۔

انسٹاگرام کے مطابق اس طرح لوگوں باسہولت اندازمیں اپنا تخلیقی کام کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ بعض صارفین نے گزشتہ ماہ خبر دی تھی کہ کچھ اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کے لیے یہ آپشن کھولا گیا تھا لیکن دو دن قبل باضابطہ طور پر اس کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More