جرمنی: کورونا کی چوتھی لہر کے بعد مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

جرمنی میں آج کی تازہ ترین صورتحال کے بعد کورونا وائرس کے باعث ہونے والی مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔

دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں اب تک جرمنی اس وبا سے بہتر انداز سے نمٹتا رہا ہے تاہم حالیہ چوتھی لہر کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جرمن اسپتالوں کے آئی سی یو مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں جس کے باعث اسپتالوں پر اضافی بوجھ کی صورتحال ہے۔

متعدی بیماریوں پر نگاہ رکھنے والے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ (آر کے آئی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد 351 رہی۔ یوں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے اب تک جرمنی میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ ایک سو انیس ہوگئی ہے۔

جرمنی میں کووڈ 19 کے حالیہ بڑھتے کیسز کی ایک بڑی وجہ دیگر یورپی ممالک کے مقابلے میں ویکسین لگوانے کی کم شرح بھی قرار دی جارہی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More