روسی صدر پیوٹن کا ناک کے ذریعے کورونا ویکسین لینے کا تجربہ

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز سوچی سے حکومتی ارکان کے ساتھ ایک وڈیو کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ انہوں نے ناک کے ذریعے لی جانے والی نئی کورونا ویکسین کی خوراک لی ہے۔

صدر پیوٹن کے مطابق انہوں نے ناک سے لی جانے والی ویکسین کے آزمائشی تجربات کیلیے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کیا۔ پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹروں کے مشورے پر چند دن قبل دوبارہ ویکسین لگوائی تھی جو انہیں مجموعی طور پر تیسری بار لگائی گئی۔

صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ انہیں ویکسین کی وجہ سے کسی منفی اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے اور وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

روس میں کووڈ 19 کے نگرانی اور ریسپانس سنٹر نے بدھ کو ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33 ہزار 558 نئے کیسز کی تصدیق کی تھی جن کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 94 لاکھ 34 ہزار 393 تک پہنچ گئی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More