دنیا کے بہترین محقق، فہرست میں پاکستان کے ڈاکٹر مبشر رحمانی بھی شامل

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر مبشر رحمانی دنیا کے ایک فیصد بہترین ریسرچرز یا محققین میں شامل ہو گئے ہیں اور یہ اعزاز ان کو کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں اپنے کام کی بدولت ملا ہے۔

یہ فہرست مشہور امریکی کمپنی ’کلیریویٹ انالیٹکس‘ ہر سال مرتب کرتی ہے اور اس میں ان لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جن کی تحقیق دنیا بھر میں استعمال ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر مبشر رحمانی اس وقت آئرلینڈ کی ’منسٹر ٹیکنالوجی یونیورسٹی‘ میں اسسٹنٹ لیکچرار کےطور پر کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر مبشر نے 2004 میں پاکستان کے شہر جامشورو میں واقع ’مہران یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی‘ سے کمپیوٹر انجینئرنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی اور اس کے علاوہ انہوں نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں فرانسیسی جامعات سے حاصل کیں۔ڈاکٹر مبشر اس سے قبل پاکستان کی ’کومسیٹ یونیورسٹی‘ میں بھی معلم کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس کے علاوہ وہ دو کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔اپنے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ماضی میں بھی انہیں پاکستانی اور دیگر غیرملکی اداروں کی طرف سے متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔دنیا کے بہترین ایک فیصدمحققین  میں شامل ہونے پر انہیں پاکستان میں امریکی اور آئرلینڈ کے سفارتخانوں نے بھی مبارکباد دی ہے۔

پاکستان میں آئرلینڈ کے سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مبشر نے یہ اعزاز لگاتار دوسری بار حاصل کیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More