چیئرمین پی سی بی جونیئر ورلڈکپ کی ٹیم سلیکشن سے ناخوش

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جونیئر ورلڈکپ کیلئے ٹیم سلیکشن سے غیر مطمئن نظر آرہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔رمیز راجہ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی سمیت کوچز کو طلب کرلیا ہے، اور معاملے پر رمیز راجہ کل  سلیکشن کمیٹی و کوچز سے اہم میٹنگ کرینگے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ رمیز راجہ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے بیس کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ خود نیٹ پر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر مراعات کی پالیسی تبدیل کردی ہے۔۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹرز کو پیسہ دینے کو ترجیح قرار دیا تھا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سنیارٹی کے لحاظ سے اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More