سعودی عرب کا پاکستان سمیت دیگر ممالک سے براہ راست فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا اعلان

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے براہ راست فلائٹس آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب آنے والے افراد کو 5 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا ہوگا، اس قبل بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں 14 روز گزارنا لازمی تھا۔

سفری پابندی ختم ہونے کے بعد یکم دسمبر سے پاکستان، انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت سے مسافر براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق نئی ہدایات پر یکم دسمبر سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

رپورٹ میں بھی بتایا گیا کہ 5 روز کا قرنطینہ بیرون ملک سے آنے والے تمام غیر ملکی مسافروں کے لیے ہوگا چاہے انہیں بیرون ملک سے ویکسین لگ چکی ہو یا نہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کئی مہینوں سے پھنسے سعودی عرب کے اقامہ رکھنے والوں کے لیے یہ ایک انتہائی اہم خبر ہے، جو کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی سفری پابندیوں سے متاثر ہو رہے تھے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More