عامر لیاقت نے کتنی شادیاں کیں اور کتنی کرینگے، جانئیے

سماء نیوز  |  Nov 26, 2021

فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ 2 شادیاں کی ہیں 2 اور کروں گا یہ کم ازا کم ایک تو اور کروں گا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

بعدازاں سیدہ طوبیٰ عامر نے انسٹاگرام پر اپنا پروفائل نام ’سیدہ طوبیٰ عامر‘ سے تبدیل کرکے ’سیدہ طوبیٰ انور‘ کردیا تھا۔

تاہم اب یوٹیوب پر عامر لیاقت حسین نے ایک انٹرویو وائرل ہوا جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے تیسری شادی کرنے کے فیصلے سے متعلق بتایاکہ اب تک دو شادیاں کی ہیں وہ 2 اور کرینگے یہ کم ازا کم ایک تو اور کرینگے۔

تیسری شادی کے انتخاب کیلئے انہوں نے کہا کہ میں دیکھوں کا لڑکی کی عمر زیادہ نہ ہو کم عمر ہو تاکہ مجھے زیادہ گالی دی جائیں، طوبی 24 برس کی تھیں اس لیے اب جو آئی گی وہ 20 یا 21 برس کی ہوگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ملک کا کپتان ویسا ہی اس کا کھلاڑی ہونا چاہیئے اس لیے عمران خان کی طرح 3 شادیاں کروں گا۔

عامر لیاقت نے کہا کہ ازدواجی زندگی کے گلے شکوے نے مجھے اور مضبوط کردیا ہے لیکن ابھی مطمعن نہیں ہوں تیسری شادی کے بعد مطمعن ہونگا ۔

سیاست کے حوالے سے انہوں نے کہا میری اگلی جماعت کوئی اور نہیں ہوگی آخری وقت تک پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں مجھے اُمید ہے سب اچھا ہوجائے گا۔

اپنے استعفی سے متعلق انہوں نے کہا کہ مجھے اسمبلی میں بولنے کا موقع نہیں مل رہا تھا جہاں جہاں مجھے ہونا چاہیئے وہاں جانہیں پا رہا تھا اس لیے استعفی دیا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More