مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان صحافی کی خودکشی

بول نیوز  |  Nov 26, 2021

کراچی:  صحافت کے شعبے سے وابستہ 36 سالہ محمد فہیم نے بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر خود کشی کرلی۔

پولیس ذراٸع کے مطابق متوفی گزشتہ برس ڈاؤن سائزنگ کے باعث مقامی اخبار سے برطرف کردیا گیا تھا۔ فہیم گزشتہ ایک برس سے بچوں کی کفالت کے لیے رکشہ چلا رہا تھا۔

پولیس ذراٸع کا کہنا ہے کہ فہیم نے قرض داروں کے تقاضے اور مہنگائی سے شدید تناؤ کا شکار ہوکر جمعرات کی شام گھر میں پنکھے سے لٹک کر جان دے دی۔

یوسف پلازہ پولیس نے لاش سردخانے رکھوا کر ضابطے کی کاروائی شروع کردی ہے۔

متوفی کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ فہیم تین دن پہلے بھی کہہ رہا تھا کہ میں خود کشی کرلوں گا، پہلے بھی تین بار خودکشی کی کوشش کرچکا ہے، فہیم کے چھ بچے ہیں ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں ہیں اور گھر کا واحد کفیل تھا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More