چٹاگانگ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں آج مدمقابل

اردو نیوز  |  Nov 26, 2021

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج سے چٹاگانگ میں شروع ہورہا ہے۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے ظہور احمد چودھری سٹیڈیم چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

 پاکستان کے 12 رکنی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام

پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق اور عابد علی شامل ہیں۔

اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی 12 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 11 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی، ایک میچ ڈرا ہوا۔

پچ کی صورت حال

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ظہور احمد چودھری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ نے چوتھی اننگز میں کامیابی سے 395 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ پچ پانچ روز تک مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-2021 میں دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں اس کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے ایک ٹیسٹ میچ جیتا جبکہ ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی 12 رکنی سکواڈ کا حصہ ہیں (فوٹو: اے ایف پی)کھلاڑیوں کی پریکٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو چٹاگانگ سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس اور فٹ بال کھیلنے کے سیشن میں حصہ لیا۔

بنگلہ دیش کو آسان حریف تصور نہیں کریں گے: بابر اعظم

جمعرات کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ہماری ٹیم متاثرکن ہے اور اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیم اچھا تاثر قائم کرے گی۔‘

پاکستانی کپتان نے کہا کہ ’ان کی ٹیم بنگلہ دیش کو آسان حریف تصور نہیں کرے گی۔‘

’یہاں کی کنڈیشنز (پاکستان کی بنسبت) مختلف ہیں، اس لیے ہم بنگلہ دیش کو آسان نہیں لیں گے۔‘

بابر اعظم کے مطابق ’بنگلہ دیش کی کنڈیشنز قدرے مختلف ہیں اور بیٹرز کو سیٹل ہونے کے لیے کریز پر ٹھہر کر کھیلنا ہوگا‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)بابر اعظم کے مطابق ’بنگلہ دیش کی کنڈیشنز قدرے مختلف ہیں اور بیٹرز کو سیٹل ہونے کے لیے کریز پر ٹھہر کر کھیلنا ہوگا۔‘

’کھلاڑی پوری توجہ کھیل پر مرکوز کریں گے تاکہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی جاسکے۔‘

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس دورے میں کھیلی گئی تین میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کیا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سنیچر چار دسمبر سے شیرِبنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More