مجھے جہیز نہیں چاہیئے کیونکہ ۔۔ دُلہن نے جہیز کے 1 کروڑ روپے لڑکیوں کے ہاسٹل کے لئے تحفے میں دے دیئے

ہماری ویب  |  Nov 26, 2021

تعلیم ہر لحاظ سے ضروری ہے۔ جہیز کی اہمیت صرف چیزوں کے استعمال تک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک دلہن نے اپنے باپ سے شادی میں جہیز تو نہ لیا بلکہ اس کے بدلے میں 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم گرلز ہوسٹل کے لئے عطیہ کر دیا۔
بھارتی مقامی اخبار دانیک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق راجھستان کے شہر برمار میں دلہن نے شادی سے پہلے والد سے ایک انوکھی فرمائش کی۔ انجلی کور نے اپنے والد کشور سنگھ کنود سے جہیز کے لیے رکھے گئے 75 لاکھ بھارتی روپے یعنی پاکستانی 1 کروڑ 70 لاکھ روپے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے عطیہ کرنے کی فرمائش کی۔ کہا کہ ان پیسوں سے لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کروادیں۔ والد نے اپنی بیٹی کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے 75رقم عطیہ کردی۔
سوشل میڈیا پر انجلی کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ کیونکہ بھارت ان ممالک میں سے ہے جہاں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سب کم رقم مختص کی جاتی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More