حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کومنافع بڑھانے کی يقين دہانی کرادی

سماء نیوز  |  Nov 26, 2021

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

حکومت نے منافع بڑھانے کی يقين دہانی کروا دی، جس کے بعد پٹروليم ڈيلرز ايسوسی ايشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ چيئرمين عبدالسميع خان کہتے ہيں مسئلے کے حل کيلئے پيچھے ہٹے۔ ہڑتال کے خاتمے کا اعلان ہوتے ہی پيٹرول پمپس کھل گئے۔ شہريوں نے سکھ کا سانس ليا۔

ايک ٹويٹ ميں تين بڑی خبريں۔ وزير اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ سعوديہ سے تين ارب ڈالرز منتقلی کے قانونی معاملات طے پا گئے۔ اسی ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

پاکستان سميت چھ ممالک کے مسافروں کو بغير قرنطينہ سعودی عرب ميں داخلے کی اجازت۔ سعودی سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ پالیسی کا اطلاق اقامہ ہولڈرز مسافروں پر بھی ہوگا۔ سعودی عرب پہنچنے پر پانچ روز کا قرنطینہ کرنا لازم ہوگا۔

وزيراعظم عمران خان کا سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کی افتتاحی تقريب سے خطاب بولے اوور سيز پاکستانی پيسہ بھيجيں۔ انہيں پاکستان ميں وی آئی پی بنائيں گے۔ وہ ملک کو فائدہ پہنچا رہے ہيں تو انہيں بھی فائدہ ہونا چاہئے۔ یہ بھی کہا کہ قرض کے دائرے سے نکلنے کا ايک ہی راستہ ہے کہ برآمدات بڑھائيں۔

ہر شخص خوفزدہ ہے کہ کہيں ہماری بلڈنگز ٹوٹ جائیں گی، ہمیں بتایا جائے کس ادارے سے اجازت لیں۔ آباد کا تمام پراجیکٹس پر کام بند کرنے کا اعلان۔ ہمیں اپنے سرمايہ کاروں کو مطمئن کرنا پڑے گا۔ جن اجازت ناموں میں غلطی ہے انہيں چیک کرنا حکومت کا کام ہے۔

سندھ حکومت نے نیا بلدیاتی قانون بنا ہی لیا۔ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائيگا۔ واٹر بورڈ اور کچرا اٹھانے کا نظام میئرکے ماتحت ہوگا۔ بلديہ کے اسکول اور اسپتال صوبائی حکومت کے پاس چلے جائيں گے۔ کراچی میں ٹاؤن سسٹم بحال کئے جانے کی تجویز۔ حلقہ بندیوں کے لئے یوسی کی آبادی بہتر ہزار تک کرنے کی تجویز۔

کل وفاق تو آج پنجاب کا ڈيٹا سامنے آ گيا۔ ريٹنگ ميں حصہ چاليس فيصد مگر اشتہارات ميں حصہ ملا صرف پانچ فيصد۔ ناپسنديدہ چينلز پر کيا گزری۔ سب کچھ سامنے آنے لگا۔ مريم نواز نے اشتہارات روکنے کی آڈيو اصلي ہونے کا اعتراف کيا تو وزارت اطلاعات نے ايکشن لے ليا۔ تحقيقات کيلئے کميٹی بنا دی۔

سائبريا ميں کوئلے کی کان ميں آگ بھڑک اُٹھی۔ باون افراد جان سے ہاتھ دھو بيٹھے۔ مرنے والوں ميں چھ ريسکيو ورکرز بھي شامل۔ کان ميں دو سو بياسی افراد کے پھنسے ہونے اطلاع ہے۔

پاکستان اور بنگلاديش کے درميان پہلا ٹيسٹ آج سے چٹاگانگ ميں شروع ہوگا۔ بارہ کھلاڑيوں کے ناموں کا اعلان کر ديا گيا۔ بابر اعظم کہتے ہيں فوکس ٹيسٹ چيمپين شپ ميں اچھي پرفارمنس پر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More