سبز آنکھوں والی افغان خاتون کو اٹلی نے پناہ دے دی

بول نیوز  |  Nov 26, 2021

روم: افغان خاتون شربت گولہ کو اٹلی نے اپنے ملک میں پناہ دے دی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شربت گولہ کو غیر سرکاری تنظیموں نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک سے نکالنے کی درخواست کی تھی جو افغان شہریوں کی بیرون ملک منتقلی کے پروگرام کا حصہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شربت گولہ افغانستان میں جنگ کے ہاتھوں برباد ہونے والے افغانیوں کی نمائندہ ہیں اور ساری دنیا نے جنگ سے تباہ ہونے والے افغانیوں کو شربت گولہ کی صورت میں دیکھا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شربت گولہ روم پہنچ گئی ہیں جہاں انہیں زندگی گزارنے کے لیے ہر ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شربت گولہ کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب 1980 کی دہائی میں امریکی فوٹو گرافر نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے کیمپ سے ان کی تصویر بنائی تھی جو بعد ازاں 1985 میں نیشنل جیوگرافک میگزین کے کور پیج کی زینت بنی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شربت گولہ کا کہنا ہے کہ وہ سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے چار یا پانچ سال بعد آئی تھیں جو افغان مہاجرین کی حیثیت سے پاکستان پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ شربت گولہ کو 2016 میں واپس افغانستان بھیج دیا گیا تھا کیونکہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر جعلی شناختی دستاویزات بناکر مقیم تھیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More