چین کا اپنی 12 کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں پر سخت احتجاج

بول نیوز  |  Nov 26, 2021

بیجنگ: چین نے اپنی12 کمپنیوں کے خلاف امریکی پابندیوں پر سخت احتجاج کیا ہے، وزارت تجارت ( ایم او سی) کے مطابق اس معاملے کو امریکہ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھایا جائے گا۔

ایم او سی کی ترجمان شو جیوتھنگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں چینی کمپنیوں کو امریکہ کی جانب سے بلیک لسٹ کرنے سے متعلق سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو بہت زیادہ وسیع کرتے ہوئے من مانی پابندیاں عائد کی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی میں سنجیدہ حقائق کو نظر انداز کیا گیا اور اس کا طریقہ کار بہت مبہم ہے۔

شو نے کہا کہ امریکی محکمہ تجارت کی نئی پابندیوں کی فہرست دونوں سربراہان مملکت میں طے پانے والے اتفاق رائے کے برعکس اور دونوں ممالک کے مفادات اور عالمی صنعتی وسپلائی چین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عالمی اقتصادی بحالی کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More