قلعہ سیف اللہ میں دو قبائل کے درمیان تنازعے پر فائرنگ کے تبادلے

بول نیوز  |  Nov 26, 2021

قلعہ سیف اللہ میں دو قبائل کے درمیان تنازعے پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اخترزئی کے مقام پر دو قبائل اخترزٸی اور جوگیزٸی کے درمیان تنازعے پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس سے 2 افراد جانبحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

عبدالسلام قوم اخترزٸی کی لاش سول ہسپتال پہنچا دی گٸی ہے جبکہ دوسری جانب راز گل  قوم کریم زٸی کے جانبحق ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

قوم اخترزئی نے اخترزئی تھانہ قلعہ سیف اللہ کے مقام پر کوئٹہ ژوب نیشنل ہائی وے کو بند کر دیا ہے اور شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گٸی ہیں۔

انتظامیہ اور قباٸیلی متعبرین بھی حالات کو قابو کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ رہے ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More