بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 330 پر آؤٹ، حسن علی کی پانچ وکٹیں

اردو نیوز  |  Nov 27, 2021

چٹوگرام میں کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کھیل کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کے بولر حسن علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے سینچری سکور کی۔

دوسرے دن کے آغاز پر بنگلہ دیش کا سکور چار وکٹوں کے نقصان پر 253 تھا۔ لٹن داس اور مشفیق الرحیم کریز پر آئے۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 200 رنز سے زائد کی پارٹنر شپ ہو چکی تھی۔

لٹن داس کی وکٹ حسن علی نے حاصل کی جب وہ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 114 رنز بنائے۔ اس کے مشفیق الرحیم بھی آؤٹ ہو گئے۔ وہ اپنی سینچری مکمل نہیں کر سکے۔ 91 رنز پر فہم اشرف کا شکار بنے۔

کھیل کے پہلے دن بنگلہ دیش کے ابتدائی چار بلے باز صرف 49 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے ٹیم کی بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور فہم اشرف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی 26 اوورز میں 62 رنز دے کر وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More