نان ایکسپورٹ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند

سماء نیوز  |  Nov 27, 2021

فائل فوٹو

سوئی سدرن گيس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان میں نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹریز کے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کر دی۔

ايس ايس جی سی نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کی جس میں بتایا کہ دونوں صوبوں کی جنرل انڈسٹریز کے کیپٹو پاور پلانٹس کو 3ماہ گیس نہیں ملے گی۔

کمپنی نے سردیوں میں گھریلوں صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔ ایکسپورٹ انڈسٹریز اور فرٹیلائزر سیکٹر کو سپلائی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں گیس کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔

تاہم، کمپنی نے بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے نان ایکسپورٹ جنرل انڈسٹریز کے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔

گیس کی بندش دسمبر 2021 سے فروری 2022 تک جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More