روٹی بناتی بچی کی ویڈیو، ابرارالحق کو تنقید کا سامنا

سماء نیوز  |  Nov 28, 2021

پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق بچی کی روٹی بناتے ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

ٹوئٹر پر ابرار الحق نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک 5 سے 6 سال کی چھوٹی سی بچی کو روٹی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اسی دوران ان کی والدہ کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ابرار نے لکھا کہ ٹریننگ کے لیے صحیح عمر۔

ان کی ویڈیو پر کمنٹ کرنے والے زیادہ تر افراد نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم کچھ صارفین نے ابرار کی حمایت کرتے ہوئے بچی کی ٹریننگ کو صنف سے بالاتر قرراردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More