بالی ووڈ اداکارہ نے ڈگری ملنے پر ملالہ کو کیا کہا؟

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

بالی ووڈ کی نامور خوبرو ادکارہ اور ماڈل دیا مرزا نے نوبل انعام یافتہ انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کو آکسفورڈ کی ڈگری ملنے پر مبا رکباد دی ہے۔

اداکارہ دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ توئٹر پر پُرجوش انداز میں ملالہ یوسفزئی کو ڈگری ملنے کی مبارکباد دی۔

Wooohooooo 🙌🏼💪🏼❤️ Congratulations!!! https://t.co/F1O3LuIODz— Dia Mirza (@deespeak) November 27, 2021

واضح رہےکہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کی اوکسفرڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی گریجویشن کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں انہیں اپنے شوہر، والدین اور دوستوں کے ساتھ خوشی مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Some Latin was said and apparently I have a degree 👩‍🎓

📸: @samuelfash_ pic.twitter.com/k85ZTMPPn3

— Malala (@Malala) November 26, 2021

ملالہ یوسفزئی نے اوکسفرڈ یو نیورسٹی سے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات میں گریجویشن کیا ہے۔ گریجویشن کی تقریب کا انعقاد مئی 2020 میں ہونا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے یہ تقریب لگ بھگ ڈیڑھ سال بعد منعقد کی گئی۔

ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاالدین یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ہمارے لیے خوشی اور شکر ادا کرنے کا موقع ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے حملے میں ملالہ یوسف زئی شدید زخمی ہوگئی تھیں ، انہیں علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا جہاں سے انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی، چند روز قبل وہ برطانیہ ہی میں رشتہ ازدواج سے بھی منسلک ہوئی ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More