مسجدالحرام میں قالین بچھا دیئے گئے

سماء نیوز  |  Nov 28, 2021

سعودی انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام میں تیسرے توسیعی حصے میں قالین بچھا دیئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آبِ زم زم، صفائی کے انتظامات اور مصلوں کے درمیان راہداریوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مختلف زبانوں میں قرآن پاک کے نسخے بھی رکھ دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح نمازیوں کو آنے جانے کی سہولت، الیکٹرانک زینے بھی متحرک کر دیئے گئے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا کہ ایئرکنڈیشن و لائٹس اور ماحول معطر رکھنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

قبل ازیں دو مقدس مساجد کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی حیدر نے بتایا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر عمرہ نمازیوں کو مسجد حرام کی پہلی منزل پر خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت دیینے کا حکم دیا ہے۔

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ عمرہ نہ کرنے والے بھی روزانہ تین مقررہ اوقات میں طواف کرسکتے ہیں تاہم عام نمازیوں کو بھی معتمرین کی طرح طواف کے لیے خصوصی پرمٹ لینا لازمی ہوگا۔

قبل ازیں صرف معتمرین کو ہی طواف کی اجازت دی گئی تھی۔ وبا میں بتدریج کمی کے باعث خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں کرونا پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں۔ سماجی فاصلے کی شرط ختم اور نمازیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں کرونا پابندیوں کی نرمی کا فائدہ صرف وہی لوگ لگا سکتے ہیں جنھوں نے کرونا کے ٹیکوں کو کورس مکمل کرلیا ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More