چٹاکانگ ٹیسٹ:پاکستان نےتیسرے روز 4وکٹیں گنوادیں

سماء نیوز  |  Nov 28, 2021

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کے پہلے سیشن تک بنگال ٹائیگرز کیخلاف 4 وکٹیں گنوادیں۔ پاکستان کو پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کےلیے مزید 127 رنز درکار ہیں۔

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 114.4 اوورز میں 330 رنزبنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں مشکلات کا شکار نظرآئی، بعدازاں عابد علی اور عبداللہ شفیق نے دلکش شارٹس لگائے اور دوسرے روز کے اختتام تک 57 اوورز میں 145 رنز بنائے۔

اوپنر عابد علی نے 93 جبکہ 52 رنز کی اننگز کھیلی، دونوں کی اننگز میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ عبداللہ شفیق میچ کے تیسرے روز بغیر کسی رن کے اصافے پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اظہر علی محض ایک گیند ک مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹیسٹ میچ میں ناکام رہے اور 10 رنز بناکر مہدی حسن کا شکار بنےجبکہ فواد عالم 8 رنز بناسکے۔ قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 88 اوورز میں بغیر کسی نقصان 203 رنز بنالیے ہیں جبکہ خسارہ ختم کرنے کیلئے مزید 127 رنز درکار ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الااسلام نے 3 جبکہ مہدی حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More