واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے پانی کی سپلائی دوسرے روز بھی روک دی

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

کوئٹہ میں واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن نے شہر بھر میں پانی کی سپلائی دوسرے روز بھی روک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانی کی سپلائی بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے ٹریکٹر پر عائد پابندی کے خلاف کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق واٹر ٹریکٹر مالکان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریکٹرز کھڑے کر کے احتجاجی دھرنا بھی دے دیا ہے۔

ٹریکٹر کے مالکان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کو ٹریکٹرز پر عائد پابندی پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔

ان نے مزید کہا کہ منی مزدا ٹرک کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم مزدا ٹرک نہیں خرید سکتے۔

واضح رہے کہ ٹریکٹر مالکان کے احتجاج کے باعث شہر میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More