تمام آڈیو اور ویڈیوز ایک ہی جگہ پر بنائی گئیں، حسان خاور

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

حسان خاور کا کہنا ہےکہ تمام آڈیوز اور ویڈیوز ایک ہی جگہ پربنائی گئیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک دوسرے کو چوراور ڈاکوکہنےوالےذاتی مفاد کیلئےاکٹھے ہوگئے، کچھ لوگ عدالتوں کے بجائے سڑ کوں پرثبوت دینےکی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک ہی جگہ پربنائی گئیں تمام آڈیوزاورویڈیوزعوام کودی جاتی ہیں اور سوشل میڈیاپرڈالی جاتی ہیں، عوام نےان کی تھیٹربازی کومستردکردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آڈیواورویڈیولیک کامعاملہ بہت پراناہے، یہ اپنی کرپشن کوآڈیوزکی گرد کے پیچھے چھپاناچاہتےہیں،کچھ بھی کرلیں ان کی کرپشن نہیں چھپ سکتی، ٹوٹےجوڑجوڑکرآڈیوزبنائی گئیں، یہ آڈیو، ویڈیوزکوکمرہ عدالت میں لےکرنہیں جاتے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہاکہ پاکستان سےپولیوزدہ سیاست کوبھی ختم کریں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More